تازہ تر ین

مشکوک کالز کن نمبروں سے کی گئیں …. دیکھئے خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور مال روڈ خودکش دھماکے پر بننے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا، جیو فینسنگ میں مشکوک کالز کی لوکیشن لینے کے بعد جے ٹی آئی نے واقعے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے باقاعدہ تحقیقات شروع کر کے اس کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔ سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی ٹیمیں جنوبی پنجاب پہنچ گئیں، مشتبہ اور کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، جے آئی ٹی کے اراکین نے گزشتہ روز جائے وقوعہ کا کئی بار دورہ کرنے کے ساتھ بیانات بھی قلمبند کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات میں مصروف اداروں نے جیوفینسنگ کے ذریعے شارٹ لسٹ مشکوک کالز کی لوکیشن اور کالز کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جیو فینسنگ میں شارٹ لسٹ مشکوک کالز کی لوکیشن ٹریس کرلی گئی، دھماکے کے وقت ہونے والی موبائل فون کالز کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا۔ کالرز کی لوکیشن جنوبی پنجاب ٹریس ہوئی جس کے بعد سی ٹی ڈی اور دیگر حساس اداروں کی ٹیمیں جنوبی پنجاب پہنچ گئیں جہاں مشتبہ اور کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ عینی شاہدین اور کلوز سرکٹ فوٹیج کی مدد سے ہینڈلرز کی شناخت کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب جائے حادثے سے تحویل میں لیے گئے ٹرک، موٹرسائیکل، ڈی ایس این جی سمیت دیگر اشیاء کا فرانزک کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے ماہرین کی ٹیم جلد اپنی رپورٹ متعلقہ حکام کے حوالے کرے گی۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کے کمانڈر اور دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کی نشاندہی ہو گئی ہے۔ کمانڈر اختر حسن نے 6 دہشت گردوں کو پاکستان بھیجا جن میں سے 4 دہشت گرد لاہور اور 2 دہشت گرد سیالکوٹ چلے گئے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain