تازہ تر ین

پاک فضائیہ میں دنیا کے سب سے جدید طیاروں کا بیڑہ شامل….بھارت میں کھلبلی

کامرہ (اے این این) جے ایف17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کا بلاک ٹو پر مشتمل نیا سکواڈرن پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کر لیا گیا ہے ۔پاک فضائیہ کے 14 سکواڈرن کو جے ایف تھنڈر طیارے حوالے کرنے کی ایک تقریب کامرہ ائربیس پر ہوئی۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب میں شرکت کی جبکہ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان خان سمیت اعلیٰ حکام بھی تقریب میں موجکود تھے ۔وزیر دفاع نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا جس کے بعد شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا گیا۔خواجہ محمد آصف نےء نئے جنگی طیاروں کا جائزہ بھی لیا۔اس سال پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پر سولہ جے ایف 17 تھنڈر طیارے تیار کئے ہیں۔ ایف 17تھنڈر دوسرے ملکوں کو برآمد کرنے کے لیے بھی دستیاب ہیں۔ پاک فضائیہ کے بلاک ون اور بلاک ٹو کے 70سے زائد طیارے ہیں ۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاک فضائیہ جرات اور بہادری کی علامت ہے ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی شمولیت پاک فضائیہ کیلئے تاریخی اہمیت کی حامل ہے۔ پاک فضائیہ کے بیڑے میں ان طیاروں کی شمولیت سے ملکی دفاع مزید مضبوط ہوگا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔مشکل وقت میں پاک فضائیہ نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے ۔ایئر چیف سہیل امان خان نے جے ایف17طیاروں کی پاک فضائیہ کے بیڑے میں شمولیت کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پک فضائیہ قومی سلامتی کے دفاع اور ہر چیلنج سے نمٹنے کےلئے تیار ہے ،ملک کی جنوبی سرحدوں پر ہماری توجہ مرکوز ہے۔واضح رہے کہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 لڑاکا طیاروں میں دورانِ پرواز ایندھن بھروانے کی اضافی سہولت بھی موجود ہے جس کے باعث یہ زیادہ فاصلے تک مار کرنے کے قابل ہیں۔ دسمبر 2016 میں پاکستان ایئروناٹیکل کمپلیکس (پی اے سی)کامرہ نے اعلان کیا تھا کہ اس نے مجموعی طور پر 70 عدد جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے پاک فضائیہ کے سپرد کردیئے ہیں۔اس کے بعد جنوری 2017 کے وسط میں پی اے سی کامرہ نے جے ایف 17 تھنڈر کی مزید تصاویر جاری کیں جنہیں دیکھ کر عالمی دفاعی ماہرین نے اندازہ لگایا کہ پی اے سی کامرہ میں مزید 30 عدد جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 لڑاکا طیارے بنالئے گئے ہیں۔ قوی امکان ہے کہ آج کے روز یہی کھیپ پاک فضائیہ کے سپرد کی گئی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain