تازہ تر ین

سوشل میڈیا پر دشمنیاں ، معروف اداکارکا انکشاف

ممبئی(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کبھی بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مشہور نہیں رہے۔اس کی وجہ آج تک کسی کو معلوم نہیں ہو سکی تھی۔تا ہم حال ہی میں ایک انٹرویومیں بات کرتے ہوئے رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ سماجی رابطوں کی سائٹس سے نہ صرف آپکی دشمنیاں بڑھتی ہیں بلکہ اس سے آپ بہت سے مسائل کا شکار ہوتے ہیں اور لوگوں میں آپ کا غلط تاثر جاتا ہے۔اس کے برعکس یہ بات ذہن میں رہے کہ رنبیر کے والد رشی کپور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر منہ پھٹ جانے جاتے ہیں وہ کسی سے الجھنے کے علاوہ اپنے ہی تہواروں کا مذاق بنانے سے بھی باز نہیں آتے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کا خیال ہے کہ جب آپ مختلف سیاسی مسائل پر تبصرے کرتے ہیں یا کسی سماجی مسلے پر بات کرتے ہیں تو آپکو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کسی طور درست نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain