تازہ تر ین

ہٹلر آج بھی زندہ ہے …. وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار بارے حیرت انگیز انکشاف

برلن(ویب ڈیسک)نازی جرمنی کے رہنما اڈولف ہٹلر نے دوسری جنگ عظیم کے دوران جس ٹیلیفون کا استعمال کیا تھا رواں ہفتے اسے امریکہ میں نیلام کیا جا رہا ہے۔لال رنگ کے اس فون پر نازی رہنما ہٹلر کا نام کندہ ہے اور یہ برلن کے ایک بنکر سے سنہ 1945 میں برآمد ہوا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سویت روس کے فوجیوں نے جرمنی کے ہتھیار ڈالنے کے بعد برطانوی بریگیڈیئر سر راف رینر کو یادگار کے طور پر یہ فون کو تحفے میں دیا تھا۔الیگزینڈر ہسٹاریکل آکشنس نامی نیلام گھر نے بتایا ہے کہ اس ٹیلیفون سیٹ کی نیلامی میری لینڈ کے چیساپیک سٹی میں ہوگی اور بولی ایک لاکھ ڈالر سے شروع ہوگی۔نیلام گھر نے امید ظاہر کی ہے کہ سر راف کے بیٹے اس فون کو فروخت کر رہے ہیں اور اس کی قیمت تین لاکھ ڈالر تک جاسکتی ہے۔نیلام گھر کے اہلکار بل پیناگوپلس نے بتایا کہ یہ فون وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والا ہتھیار’ تھا کیونکہ یہ ہٹلر کے استعمال میں تھا جو اس کے ذریعے حکم دیا کرتے تھے اور جنگوں میں اس نے بہت سی جانیں لی ہیں


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain