تازہ تر ین

ریہانہ ملہوتر ا پر”جیک پاٹ“کے دوسرے گانے ”ہے نیانیا“ کا ٹیزر ریلیز

لاہور(کلچرل رپور©ٹر) ڈائریکٹرشعیب خان اور پروڈیوسرخرم ریاض کی فلم”جیک پاٹ“کا دوسرے گانے ”ہے نیانیا“ کا ٹیزرگزشتہ روزسوشل میڈیا پر ریلیز کردیا گیا ہے جسے لوگوں نے بہت پسندکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس فلم کی ریلیز کا بے چینی سے انتظارکررہے ہیں۔اس گانے کا میوزک واجدعلی ناشادنے تیارکیا ہے جبکہ اسے افشاں فواداورعاصم اظہرنے گایا ہے۔یہ گانا اداکارہ ریہانہ ملہوترا اور عنایت خان پر پکچرائز کیا گیا جس کی شوٹنگ آئرلینڈ میں کی گئی۔فلم کی دیگر کاسٹ میں جاویدشیخ، اسماعیل تارا،ساجن عباس،ثنافخراور صنم چوہدری قابل ذکر ہیں۔ اس بارے میں پروڈیوسرخرم ریاض نے بتایا کہ اس سے پہلے جس گانے کا ٹیززریلیز کیا گیا تھا اس کا رسپانس بھی زبردست اندازسے ملا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کا فائنل سپیل جلد ہی لاہورمیں شروع ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain