تازہ تر ین

سید نور نے فلم میں گانے کیلئے میرے بیٹے کو امریکہ سے بلوا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے پروگرام ”ٹی ایٹ ۵“ میں میزبان آمنہ ملک سے گفتگو کرتے ہوئے معروف گلوکار وارث بیگ نے کہا ہے کہ خاندان میں واحد گلوکار ہوں ۔ اب میرا بیٹا بھی اس شعبہ میں آیا ہے۔ سید نور بہت عرصے بعد ایک فلم ”چین آئے نہ“ بنا رہے ہیں جسکا ٹائٹل گانا میرے بیٹے نے گایا ہے۔ سید نور نے میرے بیٹے کی ریکارڈنگ پر آواز سنی جس پر خاصی طور پر اپنی فلم میں گانے کیلئے اسے امریکہ سے بلوایا۔ انہوں نے کہا کہ والد نے کہا تھا کہ پہلے کاروبار کرو پھر گلوکار بنو۔ میں نے یہی کیا جسکی وجہ سے آج سکون میں ہوں۔ میرا کوئی سکینڈل نہیں آیا کوئی این جی او نہیں بنائی۔ 100 سے زائد فلموں کیلئے گانا گایا، 3 نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کیے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور دھماکے میں شہید ہونے والے کیپٹن (ر) احمد مبین بہت اچھے دوست تھے پنجاب حکومت کی جانب سے ان کے ورثاءکیلئے 5 کروڑ روپے مالی امداد اور ایک کنال کا گھر دینے کا اعلان خوش آئند ہے حالیہ دہشت گردی کی لہر افسوسناک ہے۔ ڈائٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر فرزین ملک نے کہا ہے کہ معدہ تمام بیماریوں کی جڑ ہے جو آپ کھاتے ہیں وہی نظر آتے ہیں۔ بھوک برداشت کرنا ڈائٹنگ نہیں ہوتی۔ ڈائٹ ایک پوری سائنس ہے۔ معلوم ہونا چاہیے کہ آپ اپنے جسم کے ساتھ کیسے کھیل رہے ہیں۔ لڑکیاں وزن کم کرنے کیلئے انجکشنز لگوا رہی ہیں جس سے جسم پتلا تو ہو جاتا ہے لیکن بعد میں اس کے بہت سارے نقصانات ہیں۔ وزن کم کرنے کیلئے کوئی شارٹ کٹ نہیں اپنانا چاہیے۔ بعض افراد چائے بہت زیادہ پیتے ہیں یہ بھی جسم کیلئے ٹھیک نہیں۔ 24 گھنٹوں میں صرف ایک چائے کا کپ پینا چاہیے اس کے بعد پھر ایک کپ سے پہلے 2 گلاس پانی ضرور پینا چاہیے۔ ماہر خوراک سے مشاورت کے بغیر مرضی سے کی جانے والی ڈائٹ نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain