تازہ تر ین

سیہون شریف میں تعینات پولیس اہلکاروں بارے افسوسناک خبر

سہیون(ویب ڈیسک)سہیون شریف میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر بلائے جانے والے پولیس اہلکار کھانے اور پینے کے پانی سے محروم ، رہائش کی سہولت موجود نہ ہونے سے متعدد اہلکار مشکلات سے دوچار ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سہیون دھماکے کے بعد سہیون شریف میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے لئے صوبے کے مختلف علاقوں سے بلائے گئے پولیس اہلکار خوراک اوررہائش کا بہتر انتظام نہ ہونے سے بیمار پڑنے لگے ۔ سہیون کے ڈگری کالج میں 100 سے زائد اہلکار ٹھنڈے فرش پر سونے پر مجبور ہیں ۔ پولیس اہلکاروں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن میں ایک بار ابلے ہوئے چاول ملتے ہیں اور مچھروں کی بھرمار ہے جس سے درجنوں اہلکار بیمار پڑنے لگے ہیں اور چندہ جمع کر کے اہلکار ہوٹلوں سے کھانا کھانے پر مجبور ہیں اور دوسری طرف سہیون ڈگری کالج میں اہلکاروں کی رہائش سے طلباءکی تعلیم میں حرج ہو رہا ہے جبکہ ”ایس ایس پی “ تنویر عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ مجھے ان تحفظات کا نہیں معلوم جا کر درپیش مسائل کا جائزہ لوں گا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain