تازہ تر ین

احمد شہزاد نے قومی سکواڈ میں واپسی کی آس لگالی

دبئی(نیوزایجنسیاں)مستقل ناقص فارم اور خراب رویے کے سبب قومی ٹیم سے باہر کیے جانے والے نوجوان اوپنر احمد نے قومی ٹیم میں واپسی پر عمدہ کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔گزشتہ سات ماہ سے قومی ٹیم سے باہر پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے کہا کہ چھوٹے سے کیریئر میں بہت مشکلات آئیں مگر اب وہ تمام چیزیں بھول کر صرف پرفارمنس پر توجہ دے رہے ہیں۔اوپننگ بلے باز نے کہا کہ کچھ لوگ چھپ جاتے ہیں اور کچھ لوگوں کی پرفارمنس سامنے آجاتی ہے۔ انہیں یہ نہیں دیکھنا کہ لوگ ان کے بارے میں کیا کہہ رہے ہیں بلکہ اپنا فوکس صرف اور صرف کرکٹ پر مرکوز رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ کھلاڑیوں کے کیریئر بہت کامیاب ہوتے ہیں جہاں وہ بغیر کسی جدوجہد کے ہر میچ میں باآسانی رنز کرتے رہتے ہیں لیکن ہم میں سے اکثر لوگ کسی نہ کسی موقع ہر جدوجہد کرتے نظر آتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے ہندوستان کے کپتان کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ حتیٰ کہ اس وقت عمدہ کارکردگی دکھانے والے ویرات کوہلی جیسا کھلاڑی بھی فارم سے دوچار ہوتا ہے لیکن ان کے اطراف میں موجود لوگ انہیں اس مشکل وقت سے نکلنے میں مدد کرتے ہیں۔احمد شہزاد کے مطابق اصل چیز یہ ہے کہ جب ہم گرے ہوئے ہوں تو ایک سسٹم ہو جو آپ کو سپورٹ کر سکے، تمام بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ وہ سسٹم ضرور تھا۔انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مشکل وقت میں انضمام اور وسیم اکرم نے میری رہنمائی کی اور مجھے کھیل پر توجہ دینے کیلئے کہا۔ میں جب کبھی بھی ٹیم میں ا?یا تو ضرور بہترین کھیل پیش کروں گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain