تازہ تر ین

جونیئر ڈیوس کپ، پاکستان نے تاجکستان کو بھی ہرا دیا

نئی دہلی (اے پی پی) جونیئر ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا پری کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے تاجکستان کو 3-0 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، پاکستانی ٹیم نے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔ بھارت میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے تاجکستان کو 3-0 سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی، پہلے سنگل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی محمد شعیب نے تاجکستان کے ریموو کو ہرا کر ٹیم کو برتری دلائی، دوسرے سنگل مقابلے میں پاکستان کے حمزہ بن ریحان نے تاجکستان کے اسمجان کو ہرا کر ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، ڈبل مقابلے میں عاقب حیات اور محمد شعیب پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے حریف تاجکستان کی جوڑی کو ہرا کر ٹیم کو 3-0 سے فتح دلائی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain