تازہ تر ین

انٹرنیٹ پر پاکستانی جسم فروش خواتین کی ویب سائٹس….تہلکہ خیز رپورٹ

لاہور (خصوصی رپورٹ) انٹرنیٹ پر پاکستانی خواتین کو جسم فروش کیلئے پیش کرنے والی ممنوعہ ویب سائٹس سر عام چلنے لگیں اور اس رجحان میں روز بروز تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے مگر اس کے باوجود حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابقانٹرنیٹ جیسی جدید ٹیکنالوجی نے لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب برپا کر دیا ہے اور اس جدید دور میں ہر کوئی اس سے فائدہ حاصل کر رہا ہے مگر دوسری جانب اس ٹیکنالوجی کا غلط استعمال بھی دھڑلے سے جاری ہے جس کی ایک واضح مثال پاکستان میں بھی موجود ہے جہاں اس کے ذریعے خواتین کی جسم فروشی جیسا غیر اخلاقی کاروبار چلایا جانے لگا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ طور پر جسم فروشی کے اس نئے طریقہ کار کا سن کر یہ یقین کرنا بھی مشکل ہے کہ یہ کام پاکستان میں ہو رہا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ اس حوالے سے پاکستان میں 2 بڑی ویب سائٹس چل رہی ہیں جنہیں کہیں اور سے نہیں بلکہ پاکستان کے بڑے صوبہ پنجاب سے ہی چلایا جا رہا ہے جس کے ذریعے پنجاب کے مختلف علاقوں، اسلام آباد ، لاہور اور کراچی میں خواتین فروخت کیلئے پیش کی جا رہی ہیں۔ بات یہی ختم نہیں ہوتی بلکہ ان ویب سائٹس کے مالکان نے سوشل میڈیا پروفائلز بھی بنوا رکھے ہیں جہاں پر صارفین سے رابطہ کیا جاتا ہے اور دیگرغیر اخلاقی مواد بھی انہی پروفائلز پر موجود ہے۔ ان ویب سائٹس پر انتظامیہ کے نام اور نمبرز بھی دیئے گئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ویب سائٹس پر مختلف کیٹیگریاں بنی ہوئی ہیں جہاں پاکستانی خواتین کو جسم فروشی کیلئے پیش کیا گیا ہے جبکہ لاہور، اسلام آباد اور کراچی کیلئے بھی خصوصی کیٹگریز بنائی گئی ہیں، تاہم ان دونوں ویب سائٹس کی انتظامیہ نے اعتماد حاصل کرنے کیلئے صارفین کی نجی معلومات کو خفیہ اور محفوظ رکھنے جیسے دعوے بھی کر رکھے ہیں۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آیا پاکستان میں اس قسم کے غیر قانونی کام کس بنیاد پر کیے جا رہے ہیں، کیا ایسی ویب سائٹس کو فلٹر کرنے اور انہیں بند کرنے کیلئے کوئی اتھارٹی موجود نہیں ،کیا حکومتی ادارے ان ویب سائٹس کے وجود سے لاعلم ہیں؟ کیونکہ جسم فروش نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ انسانی اقدار کیلئے اخلاقی گالی بھی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain