تازہ تر ین

ارم اعظم نے 2ڈراموں میں کام سے انکارکردیا

لاہور(کلچرل رپورٹر) کرداراور کہانی پسندنہ آنے پراداکار ارم اعظم نے دوڈراموں میں کام سے انکارکردیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ارم اعظم کو چندروزپہلے کراچی کے دوپروڈیوسرزنے اپنے ڈراموں میں کام کے لئے رابطہ کیا جس پر انہوں نے سکرپٹ منگوایاجسے پڑھنے کے بعد انہوں نے یہ کہہ کر انکار کردیا ہے کہ نہ توکہانی میں اور نہ ہی میرے کردارمیں کوئی نئی بات ہے اس لئے میں یہ نہیں کرسکتی۔اس بارے میں ارم اعظم کا کہنا ہے کہ ہرفنکارکواس بات کا حق حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کام کرے کیونکہ ان دنوں بہت زیادہ ڈرامے بن رہے ہیں اور بہت زیادہ کہانیاں آرہی ہیں جہاں فنکاروں کے لئے آسانی پیداہوئی ہے وہیں ان کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ڈراموں کی تعدادبڑھانے کے حق میں نہیں ہوں بلکہ کم اور معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں ۔انہوں نے مزیدبتایا کہ حال ہی میں آن ایئرہونے والے نئے سیریل ”رسم دنیا“کو شائقین کی طرف سے زبردست رسپانس ملا ہے ۔جس پر میں بے حدخوش ہوں جبکہ میری دوسری سیریل”مقابل“بھی بہت پسندکی جارہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain