تازہ تر ین

پاکستان کو ”صاف“ انکار, انٹر پول نے اہم معاملے پر بڑا جواب دیدیا

لندن، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے خلاف ریڈ وارنٹ کے اجرا کے معاملے پر انٹر پول نے حکومت پاکستان سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹرپول نے متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کے خلاف ریڈ وارنٹ کے اجرا کے معاملے پر حکومت پاکستان سے وضاحت طلب کر لی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق انٹرپول نے ایف آئی اے کو جواب میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے الطاف حسین کے خلاف جن الزامات پر وارنٹ جاری کیے ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں کیونکہ انٹر پول سیاسی ومذہبی معاملات میں کارروائی نہیں کرتا۔ وزارت داخلہ کو موصول ہونے والے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں درج مقدمہ سیاسی نوعیت کا لگتا ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹرپول نے ریڈوارنٹ کیلئے ایف آئی اے سے چند سوالوں کے جواب بھی مانگے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain