تازہ تر ین

طلاق کا دکھ بھلانے کا انوکھا طریقہ

بیجنگ (نیٹ نیوز) طلاق کا صدمہ یقینا کسی بھی عورت کیلئے زندگی کا سب سے سخت صدمہ ہوسکتا ہے اور اس سے پیچھا چھڑانا اتنا آسان نہیں ہوتا مگر چین میں مطلقہ خواتین نے اس صدمے سے جان چھڑانے کا ایک ایسا طریقہ دریافت کرلیا ہے کہ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا۔ رپورٹ کے مطابق اس طریقے کے تحت خواتین کیلئے قبریں کھودی جاتی ہیں جن میں لیٹ کر وہ غور و فکر کرتی ہیں اور خود کو دنیا کی بے ثباتی کا یقین دلا کر طلاق کے دکھ سے نکلنے کی کوشش کرتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ طریقہ چین کے جنوبی مشرقی شہر چونگ کنگ کی رہائشی 30 سالہ خاتون لیوتائی جئے نے دریافت کیا تھا جب اسے طلاق ہوئی تھی۔ اس کے بعد اس نے دیگر مطلقہ خواتین کو اس طریقے کی طرف راغب کیا اور اب شہر میں یہ طریقہ باقاعدہ ایک رسم کی شکل اختیار کرچکا ہے۔ہر سال کئی طلاق یافتہ خواتین ایک جگہ جمع ہوتی ہیں جہاں ان کیلئے تعداد کے تناسب سے قبر نما گڑھے کھودے جاتے ہیں۔ گڑھے میں پلاسٹک کی شیٹ بچھائی جاتی ہے جس کے اوپر خواتین لیٹ جاتی ہیں۔ ان کی آنکھیں بند ور ہاتھ عبادت کی حالت میں ہوتے ہیں اور وہ لیٹی ہوئی غورو فکر کرتی رہتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain