تازہ تر ین

عظیم باکسر کے بیٹے سے ایئرپورٹ پر 2گھنٹے مسلمانوں بارے متعصب سوالات

فلوریڈا(اے این این) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب ہونے کے بعد امریکا میں مسلمانوں کے ساتھ تعصب کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ، باکسر محمد علی کے بیٹے محمد علی جونیر کو حراست میں لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق باکسر محمد علی کے بیٹے محمد علی جونیئر کو جمیکا سے 7فروری کو والدہ کے ساتھ امریکا پہنچنے پر حراست میں لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ وہ7فروری کے روز اپنی والدہ کے ہمراہ جمیکا سے امریکا پہنچے تھے جہاں فلوریڈا کے ایئر پورٹ پر انہیں 2گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا اور پوچھ گچھ کی جاتی رہی ۔محمد علی جونیئر کی والدہ بیٹے کی گرفتاری سے لاعلم ایئر پورٹ پر پریشان پھرتی رہیں تاہم اب محمد علی جونیئر نے ایئر پورٹ انتظامیہ کے خلاف عدالت جانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد امریکا میں مسلمانوں کے ساتھ تعصب اپنی انتہاوں پر پہنچ گیا۔باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمدعلی مرحوم کے بیٹے محمد علی جونئیر کو فلوریڈا کے ایئر پورٹ پر حراست میں لیے جانے کی اطلاعات سے مرحوم کے اہل خانہ سمیت لیجنڈ باکسر کے چاہنے والوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد علی جونئیر اپنی والدہ خلیلا علی کے ساتھ جمیکا سے7 فروری کو امریکا واپس لوٹے تھے۔ باکسر محمد علی کے بیٹے کو فلوریڈا کے ایئر پورٹ پر 2 گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا۔ان سے ان کے مسلمان ہونے سے متعلق تعصب پر مبنی سوالات کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔محمد علی جونئیر نے ہوم لینڈ اور محکمہ خزانہ کے خلاف عدالت جانے پرغور شروع کر دیا۔ محمد علی کی بیوہ خلیلا علی بیٹے کو حراست میں لیے جانے سے لا علم ہونے کے سبب پریشان پھرتی رہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain