تازہ تر ین

سازش یا نااہلی, 2مسافر طیارے ٹکراتے ٹکراتے بچ گئے

راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کنٹرول ٹاور کی مبینہ مجرمانہ غفلت اورلاپرواہی کی وجہ سے 2مسافر طیارے ٹکرانے سے بال بال بچ گئے کوئٹہ سے آنے والی پروازکے پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ دوبارہ فضامیں بلندکر دیا جس سے عملے سمیت360 مسافر لقمہ اجل بننے سے محفوظ رہے اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بے نظیربھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کوئٹہ سے آنے والی پرواز پی کے352کو کنٹرول ٹاور سے رن وے پراترنے کی اجازت دے دی گئی لیکن اسی رن وے پرکراچی جانے والی پرواز پی کے 367 اڑان لینے کے لئے تیار تھی رن وے پر اترتے ہی پائلٹ نے دوسرے جہاز کو کھڑا دیکھ کرحاضر دماغی کا مظاہرہ کیا اور جہاز کو دوبارہ فضا میں بلند کر دیا جس کے باعث دونوں جہازوں میں سوار مجموعی طور پر360مسافر بڑے حادثہ سے بچ گئے تاہم کنٹرول ٹاور کی جانب سے سنگین غلطی پر ایئر پور ٹ حکام نے سول ایو ایشن کوفوری تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain