لاہور(خصوصی رپورٹ)سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ کی طرف سے پاناما کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ ان دنوں سیاسی اور عوامی حلقوں میں موضوع بحث ہے اوراس پر قیام آرائیاں جاری ہیں۔(ن)لیگ اور تحریک انصاف کے کارکن فیصلہ اپنے حق میں آنے کی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں اوراس پر بحث ومباحثہ بھی جاری ہے۔ دوسری طرف فیصلہ کس کے حق میں آئے گا اس پر شرطیں بھی لگ رہی ہیں۔