تازہ تر ین

پاکستان کو بدنام کرنیکی کوشش, بھارتی ایجنسی کا حیران کُن اعتراف

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت کی پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش ناکام ہو گئی ،بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے بھی 2 پاکستانی نوجوانوں کی بے گناہی کا اعتراف کرلیاہے، اڑی میں فوجی اڈے پر حملے میں فیصل حسن اور احسن خورشید کو کلین چٹ کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نوجوانوں کو جلد رہائی ملنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال18 ستمبر کو ضلع اڑی میں بھارت کے فوجی اڈے پر حملے کے الزام میں گرفتار2پاکستانی نوجوانوں سے متعلق شواہد نہیں ملے،انڈین نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے رپورٹ بند کرکے خصوصی عدالت میں جمع کرادی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی نوجوانوں پر اڑی واقعے کے دہشت گردوں کی رہنمائی کرنے کا الزام تھا، فیصل حسن اوراحسن خورشید کو جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان واپس بھیجاجائےگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی نوجوانوں کی واپسی کا طریقہ کار وزارت خارجہ طے کرے گی،بھارتی فوج کوپاکستانی نوجوانوں سے متعلق کیس بندکرنے سے فوج کوآگاہ کردیاگیا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain