تازہ تر ین

بھارتی فوج کی اشتعال انگیز فائرنگ, پاک فوج کا منہ توڑ جواب

راولپنڈی (این این آئی) بھارتی سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقے کھوئی رتہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 بچیاں اور 2 خواتین زخمی ہو گئیں تاہم پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں کھوئی رتہ سیکٹرمیں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2 بچیاں اور2 خواتین زخمی ہو گئیں۔پاک فوج نے زخمی ہونے والی خواتین اور بچیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ¾ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہونے دشمن کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنا کر بھارتی توپوں کو خاموش کرادیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain