تازہ تر ین

پختونوں کی پکڑ دھکڑ, خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا اعلان

پشاور، اکوڑہ خٹک (این این آئی، آئی این پی) خےبر پختونخوا حکومت نے پنجاب میںپختونوں پر صوبائی حکومت کی جانب سے عرصہ حیات تنگ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی استعمار کی پہلے سے جاری گھمبیر سازش کا حصہ قرار دیا ہے اور ظلم و زیادتی کا یہ بازار بند کرانے کیلئے مرکز اور پنجاب حکومتوں کے پاس باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا ہے اس کا انکشاف صوبائی وزےر خزانہ مظفر سےد ایڈوکیٹ نے مہمند، یوسفزئی، خٹک، سواتی، عباسی، گجر، وزیر، مروت اور دیگر پختون قبائل سے تعلق رکھنے والے پنجاب کے مختلف شہروں سے آئے نمائندہ احتجاجی وفود سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے پنجاب پولیس کی جانب سے ان پر ڈھائے جانیوالے مظالم کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ لاہور، فیصل آباد، گجرات، گوجرانوالہ اور دیگر مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں پنجاب پولیس کمانڈوز رات کی تاریکی میں پختونوں کے گھروں میں گھس کر تلاشی لیتے، خواتین و بچوں کو ہراساں کرتے اور گھرانے کے بوڑھے اور نوجوانوں کو گھسیٹتے ہوئے تھانے لیجاتے ہیں حالانکہ ان گھرانوں کے سربراہوں کی محلے بھر میںنیک چلنی اور شرافت کی گواہی دی جاتی ہے اسی طرح پنجاب پولیس مختلف بازاروں اور مارکیٹوں کی تاجر تنظیموں کو پختون تاجر اور دکاندارممبران کے خلاف بڑھکانے لگی ہے اور پختونوں کے خلاف باقاعدہ تحریری اگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے مظفر سےد ایڈوکیٹ یہ واقعات سن کر دلگیر اور آبدیدہ ہوگئے تاہم یقین دلایا کہ خیبرپختونخوا حکومت قومی اہمیت کا یہ انتہائی حساس معاملہ اعلیٰ ترین سطح پر اپنے شدید احتجاج کے ساتھ مرکز اور پنجاب دونوں حکومتوں کے ساتھ اٹھانے جا رہی ہے کیونکہ انکی صوبائی حکومت کو ان واقعات کا اپنے ذرائع سے بخوبی علم ہو چکا ہے۔ دریں اثناء افغان مہاجرین کی تیرہ رکنی مرکزی کمیٹی نے اکوڑہ خٹک میں جمعیت علماءاسلام کے سربراہ اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق سے ملاقات کی، ملاقات میں کمیٹی کے اہم عہدے داروں نے مہاجرین کے مختلف مشکلات کے حوالے سے مولانا سمیع الحق کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے مہاجرین کی خدمت اور حفاظت میں ہمیشہ انصار کا کردار ادا کیا۔ اور سخت سے سخت وقت میں پاکستانی قوم نے ہماری مدد کی۔ وفد نے کہاکہ طورخم بارڈر پر گزشتہ کئی دنوں سے مہاجرین کو مسلسل مسائل درپیش ہیں، مختلف مہاجرین کیمپوں میں مسلسل چھاپے پڑ رہے ہیں، مدارس سے افغانی طلبا کو اٹھایا جارہا ہے، وفد کے سربراہ نے کہاکہ ہم سو فیصد یقین دلاتے ہیں کہ کوئی افغانی مہاجر بھی ایسی کاروائیوں میں ملوث نہیں، حکومت وقت ہماری فریاد سن کر جلد از جلد ہمارے مسائل حل فرمائے۔مولانا سمیع الحق نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں انفرادی اور اجتماعی طور پر ہر ممکن قدم اٹھائیں گے، مولانا سمیع الحق نے کہاکہ بڑی طاقتیں بھارت امریکہ اورافغان حکومت پاکستان اور افغان عوام کے درمیان اعتماد اور انصار مدینہ جیسے تعلق کو ہرگز برداشت نہیں کرتے ،موجودہ دھماکوں کی قابل مذمت لہر اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دھماکوں کے شکل میں دہشت گردی کی لہر میں ملوث افراد کے تلاش کی آڑ میں افغان کیمپوں میں مقیم پرامن اور پاکستان کی محبت سے سرشار مہاجرین پر عرصہ حیات تنگ کرنا ہرگز ملک و وطن کی خیرخواہی نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain