تازہ تر ین

”لالہ“ اوراہلیہ کی دلچسپ ٹوئٹ سوشل میڈیاپروائرل

دبئی(نیوزایجنسیاں)پاکستان سپر لیگ میں بہترین کارکردگی پرشاہد آفریدی اور ان کی اہلیہ نادیہ شاہد کے درمیان دلچسپ ٹوئٹ کا تبادلہ ہوا جو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاہد آفریدی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 23 گیندوں پر 45 رنز بنائے جس کی وجہ سے پشاور زلمی کامیابی سے ہمکنار تو دوسری جانب بوم بوم کے مداح بھی بہت محظوظ ہوئے۔شاہد آفریدی کی اہلیہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے جیت کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ الحمداللہ مجھے اپنے خوبصورت شوہر پر فخر ہے جب کہ آفریدی نے بھی اہلیہ کی ٹوئٹ کے جواب میں دلچسپ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ پر بھی فخر ہے اور میں نے ہمیشہ 2 اننگز کھیلی ہیں جس میں ایک مداحوں کی خوشی کے لیے اور دوسری آپ کی خوشی کے لیے۔دونوں میاں بیوی کے درمیان دلچسپ مکالمہ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور مداحوں کی جانب سے دونوں کی کمیسٹری کو خوب سراہا جارہا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain