تازہ تر ین

ماوراحسین ، عدنان صدیقی ”سمیّ “کی ریکارڈنگ کیلئے صادق آبادپہنچ گئے

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ ماوراحسین اور عدنان صدیقی سمیت بہت سے فنکار ڈرامہ سیریل ”سمیّ “کی ریکارڈنگ کے لئے کراچی سے صادق آبادپہنچ گئے ہیں ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ریکارڈنگ کے لئے دونوں فنکاروں کے ہمراہ ریحان شیخ،سیمی راحیل،حمیراچوہدری اورمدیحہ رضوی سمیت کئی فنکار وہاں موجود ہیں جو صادق آبادکے نواحی گاﺅں رحیم آبادمیں کام کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی آن ایئر اس سیریل کے ڈائریکٹر سیفی حسن ہیں جبکہ اس ڈرامے میں ونی جیسی رسم کو موضوع بنایا گیا۔ڈرامے میں اداکارہ سیمی راحیل ریحان شیخ اور مدیحہ رضوی کی خاندانی ملازمہ کا کردار کررہی ہیں جن کی پرفارمنس بہت پسندکی جارہی ہیں جبکہ عرفان کھوسٹ اور نورالحسن بھی اہم کردارکررہے ہیں۔ ڈرامے کی ریکارڈنگ کرانے کے بعد عرفان کھوسٹ گزشتہ روزلاہورواپس پہنچ گئے جبکہ سیمی راحیل آج واپس آئیں گی۔مذکورہ سیریل کا ٹائٹل ماوراحسین کررہی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain