تازہ تر ین

سرحد کیوں بند کی؟, پاکستانی سفیر کا افغانستان کو دوٹوک جواب

کابل/اسلام آباد (آن لائن) افغان دفتر خارجہ نے پاکستانی سفیر ابرار حسین کو طلب کرکے سرحد پر شیلنگ اور طورخم بارڈ ر کی بندش پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔ اتوار کے روز افغان دفتر خارجہ نے افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر ابرار حسین کو طلب کرکے طورخم بارڈر کی بندش اور پاک فوج کی جانب سے افغانستان میں شیلنگ پر شدید احتجاج کیا کہ سرحد بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ سرحد کھولنے کیلئے پاکستانی حکومت کو خط بھی لکھا۔’ پاک فوج نے افغانستان کے علاقوں میں شیلنگ بھی کی ہے۔ جواب میں پاکستانی سفیر ابرار حسین نے کہا کہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے بارڈر منیجمنٹ ضروری ہے ۔ اس کے لے سرحد بند کی ہے۔ سرحد بند کرنے کا مقصد یہ تھا کہ پاکستان میں امن کو یقینی بنایا جاسکے۔ پاکستان میں امن کیلئے بارڈر منیجمنٹ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے شیلنگ میں پہل نہیں کی۔ افغانستان کی سرزمین سے بھی شیلنگ ہوتی رہتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain