تازہ تر ین

پی ایس ایل میں بھارتی اداکارہ کی انٹری, لیکن پھر کیا ہوا ؟

دبئی (صباح نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ میںانتظامیہ نے بھارتی اداکارہ سونم کپور کو دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیا۔بھارتی ادکارہ سونم کپور کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کو سپورٹ کے لیے جاوید آفریدی کی دعوت پر آئی ہوں۔سٹیڈیم میں داخل نہ ہونے کے باعث جاوید آفریدی نے بھارتی اداکارہ سے معذرت کی جس پر وہ واپس چلی گئیں۔اس واقعہ کے بعد پی ایس ایل انتظامیہ نے تمام فرنچائزز کو ہدایت کی کہ کسی غیرملکی شخصیت کو دعوت دینے سے قبل آگاہ ریں گی۔میڈیارپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ میںبھارتی اداکارہ سونم کپور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی دعوت پر ان کی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کے وی آئی پی گیٹ پہنچیں تو وہاںپی ایس ایل انتظامیہ کے پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ وہ پشاور زلمی کو سپورٹ کرنے کے لئے سٹیڈیم میں آئی ہیں جس پر پی سی بی نے جاوید آفریدی سے رابطہ کیا جنہوں نے اس بات کی تائید کی کہ انہوں نے سونم کپور کو سٹیڈیم میں مدعو کیا ہے جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام فرنچائزز کوآگاہ کیا کہ اگر وہ کسی غیرملکی شخصیت کو سٹیڈیم آنے کی دعوت دیں گے تو پہلے پی سی بی کو بتائیں گے۔ ذرائع کے مطابق جاوید آفریدی نے سونم کپور کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کر کے معذرت کی جس کے بعد سونم کپور واپس چلی گئیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain