تازہ تر ین

یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہائی الرٹ, تیاریاں عروج پر

انقرہ (آئی این پی) ترک صدر رجب طیب اردگان یکم مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت اور پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے ۔ترک خبررساں ادارے ”ٹی آر ٹی “ کے مطابق صدر رجب طیب اردگان یکم مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔طیب اردگان اقتصادی تعاون تنظیم سمٹ میں شرکا سے خطاب کریں گے اور شرکاء لیڈروں سے مذاکرات کریں گے۔مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی و بین الااقوامی پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائیگا۔سمٹ میں یوریشیا کے جغرافیے کے اہم اقتصادی تعاون میکانزم کو تشکیل دینے والی اقتصادی تعاون تنظیم کے آئندہ کے دس برسوں سے متعلق پیش نظر کو منظر عام پر لانے والے وسیع پیمانے کے فیصلوں کے اعلان کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔دہشت گردانہ حملوں کی حالیہ لہر کے باوجود پاکستان تیرہویں اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن(ای سی او) سمٹ کی میزبانی کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain