تازہ تر ین

پی ایس ایل …. اہم ترین فیصلہ ہو گیا

دبئی (خصوصی رپورٹ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو 6وکٹ سے ہرا کر فائنل فور میں جگہ بنا لی۔ کراچی کی جیت کے ساتھ ہی لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ بارش سے متاثرہ میچ 15اوور فی اننگ تک محدود کردیا گیا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 123رنز بنائے۔ اسمتھ 49رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کراچی کنگز کے محمد عامر‘ سہیل خان اور عثمان خان نے 2‘ 2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں کرس گیل کی طوفانی بلے بازی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو آﺅٹ کلاس کر دیا۔ گیل نے 17گیندوں پر 5چھکوں اور 2چوکوں کی مدد سے 44رنز بنائے۔ کراچی کنگز نے ہدف 14.4اوور میں 4وکٹیں کھو کر حاصل کر لیا۔ رن ریٹ کے حساب سے کراچی کو 111رنز بنانے تھے تاکہ وہ فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے۔

پی ایس ایل


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain