تازہ تر ین

لاہوریے چھٹی کے دن خونی کھیل کھیلتے رہے

لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا جان لیوا کھیل جاری، شاہدرہ اور بادامی باغ کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کی جارہی ہے، پولیس روکنے میں ناکام ہوگئی۔پتنگ بازی پر پابندی عائد ہونے کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں جان لیوا کھیل جاری رہا۔ کمسن بچے سڑکوں پر ڈور اور پتنگیں لے کر کھیلتے رہے جن کو روکنے والا کوئی نہیں تھا۔ شاہدرہ کے مختلف علاقوں اور بادامی باغ کے علاقے میں پتنگ بازی کا جان لیوا کھیل جاری رہا۔دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویڑنل ایس پیز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ شہر میں پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کو روکنے کےلئے اقدامات یقینی بنائیں۔ڈی آئی جی آپرےشنز ڈاکٹر حےدر اشرف نے کہاہے کہ لاہور پولےس نے شہر مےںپتنگ بازی اےکٹ کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لےتے ہوئے بلا امتےاز اےکشن کےا ہے جس مےں درجنوں پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کئے اور سےنکڑوں پتنگےں،پنی ڈور،چرخےاں اور گچھی ڈور برآمد کرلےں۔ پتنگ بازی اےک جان لےوا کھےل ہے جس سے بے شمار قےمتی جانوں کا ضےاع ہوچکاہے۔والدےن اپنے بچوں کو اس خونی کھےل سے روکنے مےں اہم کردار ادا کرسکتے ہےں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain