تازہ تر ین

آپریشن ”ردالفساد“ پاک فوج کا عوام کیلئے اہم ترین فیصلہ

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاک فوج نے آپریشن ”ردالفساد “شروع کرنے کے بعد ملک بھر میں مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دینے کے لیے خصوصی نمبر زجاری کر دیئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں عوام کو مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دینے کے لیے درخواست کی گئی کہ پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع کے لیے یونیورسل نمبر 1135 جبکہ خیبر پختونخوا میں 1125 پر رابطہ کیا جائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا دہشت گرد کی اطلاع کے لیے ان نمبرز کو موبائل فونز یا ٹیلی فون سے کوئی کوڈ ملائے بغیر ڈائل کیا جاسکتا ہے۔آئی ایس پی آر نے آپریشن ”ردالفساد “کو کامیاب کرنے کے لیے عوام سے تعاون کے اپیل کرتے ہوئے کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دینے کے لیے واٹس ایپ نمبر بھی جاری کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب رینجرز کو واٹس ایپ نمبر 03408880100 پر اطلاع دئیے جانے سمیت پی ٹی سی ایل نمبر 04299220030 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ پاک فوج نے حالیہ دہشت گردی کی لہر کے بعد 22 فروری کوآپریشن ” رد الفساد“کا آغاز کیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain