تازہ تر ین

سانحہ سیہون : 11 دن گزر گئے پر ؟ سندھ پولیس بارے اہم خبر

کراچی ( ویب ڈیسک ) سہون دھماکے کو11 دن گذرگئے لیکن اب تک سندھ پولیس سیکورٹی پلان ترتیب نہ دے سکی،8دروازوں میں سے 7 اب تک سِیل ہیں صرف ایک گیٹ آمدروفت کے لئے استعمال کیاجارہاہے،100پولیس اہلکارتوتعینات کردیئے گئے لیکن ایک بھی خاتون اہلکارنہیں۔ جمعرات 16 فروری کی شام حضرت لعل شہباز قلندر کے مزارپر خودکش حملے میں جہاں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، وہیں درگاہ کی ناقص سکیورٹی پربھی کئی سوالات اٹھے،90سے زائدزائرین جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے اورکتنے ہی معذورہوگئے۔درگاہ پرزائرین کی تعداد تقریباًاتنی ہی ہوگئی جیسے پہلے ہواکرتی تھی نذرونیازکا سلسلہ بھی جاری رہا۔ حاضری اور دھمال بھی ڈالا جانے لگا۔مزارکے احاطے میں 48کیمروں میں 40فعال ہیں ۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سہون دھماکے کے بعد مزار کی مکمل سیکیورٹی کا نظام وضع کرنے کا حکم دیاتھا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ امین یوسف زئی نےمزار کی سکیورٹی لاہور میں درگاہ داتا گنج بخش کی طرز پر کرانے کے لئے نہ صرف لاہور کا دورہ کیا بعد میں وہ لال شہباز قلندر بھی آئے، لیکن اب تک قلندرلعل شہباز کا یہ تاریخی مزارسیکورٹی پلان کا منتظر ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain