تازہ تر ین

نابینا افراد کیلئے دنیا کی پہلی حیران کُن سمارٹ واچ تیار

لاہور(خصوصی رپورٹ) دنیا میں ساڑھے 28 کروڑ سے زائد افراد بصارت سے محروم ہیں اور ان میں سے کئی ایسے ہیں جو موجودہ سے بہتر زندگی گزار سکتے ہیں انہی لوگوں کے لیے جنوبی کوریا کے ڈویلپر ڈاٹ نے دنیا کی پہلی بریل سمارٹ واچ تخلیق کی ہے جس میں ایسی ہی خصوصیات موجود ہیں جن کی آپ اکیسویں صدی میں امید رکھتے ہیں۔یہ بریل سمارٹ واچ 4 متحرک بریل سیلز کا سہارا لیتے ہوئے اپنے پہننے والے کو معلومات فراہم کرتی ہے جبکہ اسے استعمال کرنے والے اپنے حساب سے اس کے کیریکٹرز اپ ڈیٹ ہونے کی رفتار کا تعین کرسکتے ہیں۔اس بریل سمارٹ واچ کو کسی دوسری طرح کی سمارٹ واچ کی طرح بلیوٹوتھ کے ذریعے سمارٹ فون سے کنیکٹ کرنے کے بعد کسی بھی ایپ یا سروس سے پیغام موصول کیا جاسکتا ہے ۔استعمال کنندہ اس سمارٹ واچ کی سائیڈ میں موجود بٹنز کے ذریعے سادہ سا پیغام بھیج سکتے ہیں۔بصارت سے محروم افراد کے لیے کئی دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز بھی موجود ہیں لیکن ان میں سے بیشتر آواز کے سہارے کے ذریعے کام کرتی ہیں جس سے نابینا افراد کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے علاوہ موجودہ ڈیجیٹل بریل ریڈنگ ڈیوائسز میں سے زیادہ تر بھاری اور مہنگی ہیں جنہیں صرف 5 فیصد نابینا افراد ہی خرید سکتے ہیں۔ڈاٹ کی تیار کردہ بریل سمارٹ واچ کا بڑا حصہ اس کی تیاری میں مدد فراہم کرنے اور پشت پناہی کرنے والوں کو دیا جائے گا تاہم اسکے ایک ہزار یونٹس رواں سال مارچ میں لندن کی ریٹیل مارکیٹ میں 320 ڈالر فی سمارٹ واچ کے حساب سے فروخت کے لیے بھی پیش کیے جائیں گے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain