تازہ تر ین

پاک بھارت مذاکرات ….بڑا فیصلہ آگیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان آئندہ ماہ مذاکرات کا آغاز متوقع ہے بھارتی میڈیا رپورٹ میں سفارتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت کے سفارتی حلقوں میں حال ہی میں کئے گئے اقدامات کو مثبت نظر سے دیکھا جا رہا ہے رپورٹ کے مطابق لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کو پاکستانی قانون کے مطابق دہشتگرد درج کئے جانے ، غلطی سے کنٹرول لائن پار کرنے والے بھارتی فوجی چندو چوہان کو واپس بھیجنے ، لال شہباز قلندر کی درگاہ پر بم دھماکہ کے بعد دہشتگردی کے خلاف ایکشن ، بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی جگہ تہمینہ جنجوعہ کو خارجہ سیکرٹری بنانے جیسے چند فیصلوں اور پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے حالیہ بیانات کے بعد مذاکرات کے آغاز کے آثار پیدا ہو رہے ہیں ۔ ذرائغ کا کہنا ہے کہ کشیدہ حالات کو سدھارنے کے لئے پاکستان کی سلسلہ وار کوششوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پھر سے بات چیت کا سلسلہ شروع ہونے کا پس منظر تیار ہونے لگا ہے جبکہ آئندہ ماہ خارجہ سیکرٹری کے آنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی بات چیت شروع ہونے کی پوری امید ہے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain