تازہ تر ین

ملک بھر میں ایک کروڑ 21لاکھ خواتین بارے بری خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک کروڑ 21 لاکھ سے زائد اہل خواتین ووٹ ڈالنے سے محروم ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک کروڑ 21 لاکھ سے زائد اہل خواتین ووٹ ڈالنے سے محروم ہیں۔ دستاویز کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 67 لاکھ اور سندھ میں 22 لاکھ خواتین ووٹرز لسٹوں میں شامل نہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 20 لاکھ، بلوچستان میں 5 لاکھ 69 ہزار، فاٹا میں 5 لاکھ 23 ہزار اور اسلام آباد میں 52 ہزار خواتین کا ووٹرز لسٹوں میں اندراج نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی مسلسل عدم دلچسپی کے باعث مرد اور خواتین ووٹرز کا فرق روز بروز بڑھتا جارہا ہے ¾ خواتین کو انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ شامل کرنے کےلئے الیکشن کمیشن نے شعبہ جینڈر بھی بنایا تھا تاہم 2 سال کے دوران اس شعبے کی کارکردگی واجبی سی رہی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain