تازہ تر ین

افغان صدر کا اقتصاد ی رابطہ تنظیم اجلاس میں شرکت بارے افسوسناک اعلان

اسلام آباد ( نعےم جدون ) وفاقی دارلحکومت مےںمنعقد ہونے والی اقتصادی تعاون تنظےم کے سربراہ اجلاس مےں شرےک بعض ممالک کی طرف سے سی پےک کا حصہ بننے کا اعلان متوقع ہے جو خطے مےں سفارتی اور اقتصادی سطح پر بہت بڑا برےک تھرو ثابت ہوگا ۔دس ممالک کے اس اجلاس مےں اےران ، ترکی تاجکستان ، ترکمانستان اور آزربائےجان کے صدور جبکہ قازقستان اورکرغستان کے وزرائے اعظم شرکت کررہے ہےں وزےر اعظم مےاں نوازشرےف بطور مےزبان پاکستان کی نمائندگی کررہے ہےں ۔اجلاس مےںافغانستان کی طرف سے ان کے پاکستان مےں تعےنات سفےر اپنے ملک کی نمائندگی کرےں گے ۔ یہ سربراہی اجلاس خطے کی تعمےر و ترقی کے حوالے سے انتہائی اہمےت کا حامل ہے کےونکہ پاکستان چےن اقتصادی راہداری کا منصوبہ اس خطے کی تقدےر بدل سکتا ہے اور اےشےاءکے علاوہ مغربی ممالک بھی سی پےک منصوبے کو گےم چےنجر سمجھتے ہےں ۔ سی پےک پر ان ممالک کی شمولےت سے پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا اور یہاں کی معےشت مےں زبردست بہتری آئے گی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دس ملکی سربراہی کانفرنس کا اعلامیہ تےار کرلےا گےا ہے جس مےں سی پےک مےں ان ممالک کی شمولےت اہم جزو ہوگا ۔افغانستان کی قےادت نے اقتصادی تعاون تنظےم کے سربراہی اجلاس مےں شرکت نہ کرکے اہم موقع ضائع کےا ہے حالانکہ پاکستان حکومت نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کو اجلاس مےں شامل ہونے کےلئے بہت کوشش کی اجلاس مےں شامل دوسرے ممالک نے بھی افغان حکومت کے رویہ پر افسوس کا اظہار کےا ہے ۔ کانفرنس مےں شامل ممالک کے سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان گزشتہ کئی دھائےوں سے افغان مہاجرےن کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہے اور اب اس اہم موقع پر افغان قےادت نے اپنے عوام کے مفاد کی بجائے بھارت کے کہنے پر اجلاس مےں سربراہ کی سطح پر شرکت نہ کرکے اپنے پاﺅں پر کلہاڑی ماری ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain