تازہ تر ین

حکومت مخالف احتجاج اور سیکیورٹی لیکس کے پیچھے اوباما کا ہاتھ ہے

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حکومت کے خلاف ہونے والے احتجاج اور سیکیورٹی لیکس میں سابق صدر اوباما کو ملوث قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لیکس ملک کی سیکیورٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ٹاؤن ہال میں حکومت مخالف احتجاج سمیت ملک بھر میں ریپبلکنز کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں سابق صدر اوباما ملوث ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ سیاست ہے اور سیاست میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی دیگر ممالک کے سربراہان سے گفتگو میڈیا پر آنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ کسی بھی حقیقت کے پس پردہ عوامل سے ہم واقف نہیں ہوتے اس لیے میرا خیال ہے کہ اس میں بھی اوباما کے لوگ ملوث ہیں اور کچھ لیکس انہی لوگوں کی جانب سے آئی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain