تازہ تر ین

خرگوش کے وائرس سے جان لیوا بیماری کا علاج, دیکھئے اہم پیشرفت

ساﺅتھ کیرولینا (خصوصی رپورٹ) خون کے کینسر کی عام قسم ملٹی پل مائیلوما (ایم ایم) کے علاج کی ایک امید ایک بھولے بھالے جانور خرگوش سے پیدا ہوئی ہے۔ خاص طور پر صرف اسی جانور میں پائے جانے والے ایک وائرس مائکسوما (ایم وائی ایکس ڈبلیو) سے بلڈ کینسر کے علاج کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ ملٹی پل مائیلوما کو ہڈیوں کے گودے کا کینسر بھی کہا جاتا ہے جس کا علاج بہت مشکل ہوتا ہے‘ لیکن خرگوشوں میں پایا جانے والا ایک وائرس مائکسوما مختلف جانوروں میں قدرتی دفاعی نظام (امنیاتی نظام) کو مضبوط کرتا ہے۔ اس سے ان میں سرطانی رسولیوں کو تباہ کرنے کی قوت پیدا ہوتی ہے۔ ملٹی پل مائیلوما خون کے سرطان کی دوسری مشکل ترین قسم ہے جو نہ صرف مہلک ہے بلکہ بار بار حملہ آور ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ جدیدترین اسٹیم سیل طریقہ علاج سے بھی تمام کینسرزدہ خلیات ختم نہیں ہوپاتے۔ میڈیکل یونیورسٹی آف ساﺅتھ کیرولائنا اور یونیورسٹی آف اوسلو، ناروے کے سائنسدانوں نے نے ایم وائی ایکس وی کو چوہوں پر آزمایا تو انکشاف ہوا کہ اس سے دو تہائی یعنی 66 فی صد چوہوں کی سرطانی رسولیاں ختم ہوگئیں جبکہ 25 فیصد چوہوں میں یہ مرض مکمل طور پر ختم ہوگیا۔ اس کی تفصیلات مالیکیولر تھراپی اونکولائٹکس میں شائع ہوئی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain