تازہ تر ین

فٹبال کے تین روزہ اوپن ٹرائلز5 مارچ سے شروع ہونگے

اسلام آباد (بی این پی) انڈر15- فٹ بال ٹیم کے چناﺅ کے سلسلہ میں تین روزہ اوپن ٹرائلز5 مارچ سے ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراﺅنڈ جی ایٹ فور، اسلام آباد میں شروع ہونگے، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹرائلز یکم جنوری 2003 ءبعد پیدا ہونے والے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں، تین روزہ ٹرائلز کے بعد 35 کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کے لئے اعلان کیا جائے گا، سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین محمد زمان جبکہ ممبران میں محمدیامین اور راجہ مسعود شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری تربیتی کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کی ناموں کی منظوری دیں گے، سید شرافت حسین بخاری نے کہا کہ منتخب ٹیم قومی اور انٹرنیشنل ایونٹس میں اسلام آباد کی نمائندگی کرے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain