تازہ تر ین

ڈی ویلیئر زیادہ چھکے لگانے والے ساتویں بلے باز بن گئے

ہیملٹن (اے پی پی) جنوبی افریقن ون ڈے ٹیم کے قائد اور سٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے ون ڈے کرکٹ میں سابق بھارتی بلے باز ساروگنگولی کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح وہ زیادہ چھکے لگانے والے دنیا کے ساتویں بلے باز بن گئے۔، ڈی ویلیئرز نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں اننگز میں 3 چھکے لگا کر یہ کارنامہ انجام دیا، ویلیئرز نے اب تک 215 میچز میں 192 چھکے لگا رکھے ہیں جبکہ گنگولی نے 190 چھکے لگا رکھے تھے۔ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی اعزاز سابق پاکستانی بلے باز شاہد خان آفریدی کو حاصل ہے جنہوں نے 351 چھکے لگا رکھے ہیں، سری لنکا کے سنتھ جے سوریا 270 چھکوں کے ساتھ دوسرے، کرس گیل 238 چھکوں کے ساتھ تیسرے، دھونی 204 چھکوں کے ساتھ چوتھے، برینڈن میک کولم 200 چھکوں کے ساتھ پانچویں اور سچن ٹنڈولکر 195 چھکوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain