تازہ تر ین

کیوی باﺅلر ٹم ساﺅتھی نے ون ڈے میں ٹنڈولکر کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا

ہیملٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر ٹم ساﺅتھی نے ون ڈے کرکٹ میں سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ساﺅتھی نے پروٹیز کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں جے پی ڈومینی کو آﺅٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا۔، ٹنڈولکر نے 463 میچز میں 154 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ ساﺅتھی نے 115 میچز میں 155 وکٹیں حاصل کی ہوئی ہیں۔ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سابق سری لنکن سپنر متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 534 وکٹیں لے رکھی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain