تازہ تر ین

خواب میں سردی دیکھنا کس چیر کی علامت؟, دیکھئے دلچسپ تعبیر

خواب میں سردی دیکھنا (محسوس کرنا) محتاجی کی علامت ہے‘ جو شخص خواب میں سایہ کے اندر سردی محسوس کرے اور پھر دھوپ میں بیٹھا ہو تو اس کی محتاجی دور ہوگی‘ جیسا کہ اگر خواب میں گرمی محسوس کرے اور پھر سایہ والی جگہ میں بیٹھے تو وہ رنج و غم سے نجات پاتا ہے۔ اگر خواب گرمی کے موسم میں دیکھا ہوتو سردی کا محسوس ہونا مختلف فوائد اور رزق کے حصول کی دلیل ہے۔ جو شخص خواب میں دیکھے کہ وہ سردی محسوس کرتا ہے پھر اس کو ہوا لگتی ہے تو اس کی محتاجی میں اضافہ ہو گا۔ اگر آگ‘ انگارہ یا دھوئیں سے گرمی حاصل کی ہے تو وہ بادشاہ کے کسی ایسے کام میں محنت کوشش کرنے کا محتاج ہو گا‘ جس میں اس کیلئے خوف و خطرہ ہو گا۔ اگر وہ چیز جس سے گرمی حاصل کرتا تھا بھڑکنے والی آگ تھی تو وہ بادشاہ والا عمل کرے گا‘ اور اگر وہ انگارہ تھا تو وہ یتیم کا مال تلاش کرے گا‘ اگر دھوئیں سے گرمی حاصل کی تھی تو وہ اپنی جان کو ایک بہت بڑے خوفناک امر میں ڈالے گا۔ بعض کہتے ہیں کہ خواب میں سخت سردی سردی کے موسم میں محسوس کرنا کسی چیز پر دلالت نہیں کرتی ہے اور بے موسم محسوس کرنا مسافر کیلئے اس بات کی دلیل ہے کہ اس کا سفر ناتمام رہے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain