تازہ تر ین

مسلسل فکر اور ذہنی تناﺅ آپ کو کس خوفناک عارضہ میں مبتلا کر سکتا ہے

لندن (خصوصی رپورٹ) آپ نے فِکر میں دبلے ہونے کا محاورہ تو سنا ہوگا لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ مسلسل فکر اور ذہنی دباﺅ کا عارضہ آپ کو موٹاپے کی جانب لے جاسکتا ہے۔ یونیورسٹی کالج لندن کے شعبہ عوامی صحت ماہرین کے مطابق اس سے قبل وہ دریافت کرچکے ہیں کہ تناﺅ اور ڈپریشن لوگوں کو سست بنا کر بیٹھنے پر مجبور کردیتا ہے اورخوش خوراکی کی جانب لے جاتا ہے جس سے جسم میں چکنائیوں اور خون میں شکر کی مقدار بڑھ سکتی ہے‘ تاہم اب ایک نئی تحقیق سے مسلسل ذہنی تناﺅ اور وزن بڑھنے کے درمیان تعلق دریافت ہوا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جن افراد میں ذہنی تناﺅ پیدا کرنے والا ہارمون کارٹیسول مقدار میں زیادہ ہوتا ہے اور اگر ایک طویل عرصے تک یہ کیفیت برقرار رہے تو اس سے بدن کے باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) میں اضافہ ہوسکتا ہے یعنی جن میں اسٹریس ہارمون زیادہ ہوگا۔ ان کی کمر بڑھی ہوئی اور جن میں کم ہوگا ۔ان کی کمر قدرے کم ہوسکتی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain