تازہ تر ین

نائٹ رائیڈرز اور زلمی کے مابین سیریز کی تردید

لاہور(نیوزایجنسیاں) کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے پشاور زلمی کیساتھ سیریز کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا بھی کہنا ہے کہ شاہ رخ کی جانب سے فون پر مبارکباد دینے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔دن بھر میڈیا پر پشاور زلمی اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان سیریز کی خبریں گرم رہیں۔ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان کی جانب سے جاوید آفریدی کو چیمپئن بننے پر مبارکباد دینے کا بھی خوب چرچا ہوا لیکن حقیقت کچھ اور ہی نکلی۔ نائٹ رائیڈرز نے ایسی تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی سیریز کیلئے پشاور زلمی سے رابطہ نہیں ہوا۔ دوسری جانب پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں واضح کر دیا ہے کہ نہ تو شاہ رخ خان کیساتھ فون پر بات ہوئی اور نہ ہی کوئی سیریز کھیلنے کا منصوبہ ہے۔ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز ایسا کوئی بھی میچ یا لیگ نہیں کھیلے گی جس کی اجازت نہ دی گئی ہو، میڈیا میں زیر گردش خبریں غلط ہیں۔ ہماری طرف سے اس سلسلے میں کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل سے قبل پشاور زلمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain