تازہ تر ین

دوسرے ٹیسٹ میںہار کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے

رانچی (اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ بھارت کے ہاتھوں چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ بھارت نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹیست میچ میں 75 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کو تیسرے میچ میں شکست دینے کے لئے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم کے کھلاڑی مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم بھارت کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو شکست دیگی۔ ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف سیریز کے تیسرے میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain