تازہ تر ین

جنگی جرائم کی چھان بین ، اقوام متحدہ سے مزید مہلت مانگ لی

کولمبو(ویب ڈیسک) سری لنکن حکومت نے ملک میں جنگی جرائم کی چھان بین کے لیے اقوام متحدہ سے مزید دو سال کی مدت کی درخواست کر دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکن حکومت نے ملک میں جنگی جرائم کی چھان بین کے لیے اقوام متحدہ سے مزید دو سال کی مدت کی درخواست کی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ یہ درخواست اس سلسلے میں دی گئی گزشتہ مدت ختم ہونے کی وجہ سے کی گئی۔ بین الاقوامی سطح پر اس بارے میں کافی تشویش پائی جاتی ہے کہ سری لنکا میں تامل علیحدگی پسندانہ تنازعے کے باعث37 سالہ خونریز خانہ جنگی کے آخری مہینوں میں ملکی دستے جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے تھے اور اس حوالے سے حکومتی تفتیش پریشان کن حد تک سست رفتار ہے۔ اس کام کے لیے کولمبو حکومت کو اکتوبر 2015 میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے ڈیڑھ سال کا عرصہ دیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain