تازہ تر ین

پاکستان کے بُرے دن ….؟برطانوی جریدے کی دھماکہ دار خبر

لندن (اے این این ) برطانوی جریدے”دی اکانومسٹ“ نے مختلف شعبوں میں پاکستان کی کامیابیوں کااعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ سپر لیگ کے فائنل کا لاہور میں کامیاب انعقاد کیا ہوا گویا دنیا پر یہ حقیقت آشکار ہوگئی کہ پاکستان میں حالات بہتر ہوگئے ہیں، ملک کامیابی کی ڈگر پر چل پڑا ہے۔برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں دنیا کو پاکستان کے ویران میدانوں کے آباد ہونے سے لے کر معیشت کی بحالی اور دہشت گردی کیخلاف کامیابیاں گنوادیں۔ رپورٹ کے مطابق برے دن لد گئے، بے حال معیشت بحال ہے۔ ویران میدان آباد ہو رہے ہیں، پاکستان ترقی کی منازل طے کررہا ہے۔ جریدہ لکھتاہے کہ کہ پاکستان میں معاملات معمول پر آرہے ہیں، پی ایس ایل فائنل نے دی اکنامسٹ کو سب سے زیادہ متاثر کیا۔ دو ہزار نو کے دہشت گرد حملے کے بعد اسی شہر میں کرکٹ کا انعقاد زبردست کامیابی قرار دی۔ جریدے نے کہا کہ سوات میں بین الاقوامی اسکینگ مقابلے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی فتح کے عکاس ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تیزی پر بھی اکنامسٹ داد دئیے بغیر نہ رہا جس نے پچھلے بارہ ماہ میں تمام ایشیائی اسٹاک ایکسچینج کو پیچھے چھوڑ دیا۔ مارچ میں مردم شماری کا انعقاد ملک کے سیاسی مفاد میں مفید قراردیاجارہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain