تازہ تر ین

گوادر پورٹ میں پاکستان اورچین کا اہم اقدام….دشمن کا گھیرا مزید تنگ

ہانگ کانگ( ویب ڈیسک)چین بحرہند میں اپنی بحری فوج کی تعداد 20ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ تک کرے گا ،چین گوادر پورٹ پاکستان اور فوجی سازوسامان کے نقل وحرکت کے مرکز جبوتی کےلئے بحر ہند میں موجود اپنی بحری فوج میں اضافہ کی خواہش رکھتا ہے ، پاکستان بذات خود گوادر پورٹ اور بحری راستوں کی حفاظت ایک سپیشل سیکیورٹی ڈویڑن تشکیل دے رہا ہے جو 15ہزار محافظین پر مشتمل ہوگی جس میں 9ہزار پاکستانی آرمی اور 6ہزار پیرا ملٹری فورسز کے جوان شامل ہوں گے۔بحر ہند میں چین اپنی بحری فوج کی تعداد 20ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ تک کرنا چاہتا ہے ، بحری فوج میں اضافے کا مقصد چینی بحری فوج اور اپنے بڑھتے ہوئے بیرون ملک تجارتی دلچسپی کی حفاظت مقصود ہے۔منگل کو چینی اخبار چائنہ مارننگ ڈیلی کے مطابق چینی فوج کے اندرون خانہ ماہرین نے یہ کہا ہے کہ فوج کے کچھ حصے جبوتی کی بندرگاہ اور کچھ چینی فوج جنوب مغربی پاکستانی بندرگاہ گوادر کی نگرانی اور حفاظت کریں گے۔ پاکستان گوادر پورٹ خلیج فارس تک اہم تجارتی راستہ ہے ، گوادر کی بندرگاہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک ) سے بھی منسلک ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain