تازہ تر ین

بھارت کا خوفناک منصوبہ, 20کلومیٹر طویل سرنگ, بڑی سازش نے نقاب

لاہور (خصوصی رپورٹ) بھارت نے اگلے پانچ برس میں اپنے ڈیموں کی تعداد ساڑھے تین ہزار تک پہنچانے کی منصوبہ بندی کر لی ۔ پاکستانی دریاﺅں کا 45 فیصد تک بہاﺅ کم کرنے کے لئے عالمی عدالت کو بھی دھوکہ دیدیا۔ اگلے دو برس میں بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سے پاکستانی حصے کے پانی کو استعمال کر کے 1180 میگاواٹ بجلی بنائے گا۔ بھارت نے دریائے جہلم پر ایک ہزار میگاواٹ کا پاکستانی ڈیم بنانے کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے بیس کلومیٹر طویل سرنگ بنادی۔ بھارت نے سندھ طاس کمیشن کے اگلے اجلاس کو ناکام بنانے کے لئے را کے افسران کو اسلام آباد بھجوانے کی خفیہ منصوبہ بندی بھی کر لی۔ بھارت اپنے ملک کے مختلف صوبوں میں 33 سو سے زائد چھوٹے بڑے ڈیم بنانے میں کامیاب ہو چکا ہے۔ جس کے باعث بھارت میں بجلی کی قیمت بھی پاکستان کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ بھارت نے اگلے پانچ برسوں میں اپنے ملک کے ڈیموں کی تعداد ساڑؑھے تین ہزار تک پہنچانے اور پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر میں رکاوٹیں ڈالنے کے لئے اربون روپے کا بجٹ محصوس کیا ہے ۔ ملک کے بجلی و پانی کے امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 15 میٹر سے بلند چھوٹے بڑے ڈیموں کی تعداد ابھی تک 149 ہے۔ کالا باغ ڈیم سمیت پاکستان کے کئی اہم ڈیموں کی تعمیر میں رکاوٹیں ڈالنے کے لئے بھارتی خفیہ ایجنسی را نے گزشتہ ایک دہائی سے حصوصی سیل قائم کر رکھا ہے۔ سندھ طاس کمیشن کے ایک سابق رکن نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ 1960ء سے سندھ طاس کے 112 اجلاس ہو چکے ہیں ان میں سے درجنوں اجلاسوں کے مذاکرات کو ناکام بنانے میں بھارت نے سندھ طاس میں اپنے حصے میں ملنے والے تینوں دریاﺅں بیاس ، راوی اور ستلج پر درجنوں ڈیم بنائے لیکن پاکستان نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔گزشتہ دس برسوں سے بھارت نے پاکستانی حصے کے دریاﺅں سندھ ، چناب اور جہلم کے پانی کو روکنے کے لئے ڈیم بنا کر پاکستان کو بنجر کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ بھارتی نئی چال کے بارے میں ذرائع نے بتایا کہ بھارت کا کشن گنگا دریا جب پاکستان میں داخل ہوتا ہے تو اسے دریائے جہلم کہا جاتا ہے۔ پاکستان نے 1989ءمیں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ کی تعمیر کا آغاز کیا جس کی پیداوار 1000 میگاواٹ ہونا تھی، بھارت نے اس منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے جموں اور کشمیر میں دو منصوبے شروع کر دیئے۔ ان میں کشن گنگا پاور پلانٹ 330 میگاواٹ کا ہے اور ریٹل پاور پلانٹ 850 میگاواٹ کا منصوبہ ہے۔ بھارت نے نیلم جہلم پاور پلانٹ کو دریائے جہلم کے پانی کی ترسیل روکنے کے لئے کشن گنگا پاور پلانٹ کے لئے 20 کلومیٹر طویل سرنگ تعمیر کرنا شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اس معاملے کو 2010ئ میں عالمی عدالت میں لے گیا اور عالمی عالمی عدالت نے پاکستان کو سٹے آرڈر دیکر کشن گنگا منصوبے کی تعمیر رکوا دی۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے عالمی عدالت کو بھی غلط اعدادوشمار دیکر دھوکہ دیا۔ جس پر عالمی عدالت نے حکم دیا کہ بھارت ڈیم کی تعمیر مکمل کرے تا ہم پاکستان کو جانے والے پانی کا بہاﺅ عالمی معیار کے مطابق 9 کیوبک فٹ فی سیکنڈ سے کم نہ ہو۔ ذرائع نے بتایاکہ بھارت اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستانی پانی کو روک کر کل 1180 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کرنے میں کامیاب ہو جائے گا جبکہ پاکستان کے نیلم جہلم پراجیکٹ کو پانی کی کمی کے باعث 1000 میگاواٹ کا منصوبہ صرف 150 میگاواٹ تک محدود کرنا پڑے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain