تازہ تر ین

شرجیل میمن کی گرفتاری, عدالت نے بڑا حکمنامہ جار ی کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ہائی کورٹ نے 5 ارب روپے سے زائد کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کردی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت ہوئی کیس کی سماعت جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 20 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا جس پر نیب پراسیکیوٹر نے شرجیل میمن کو حفاظتی ضمانت دینے کی مخالفت کر دی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ شرجیل میمن نے عدالت کے سامنے سرنڈر کیا تو پھر بتایا جائے انہیں کیوں حفاظتی ضمانت نہ دی جائے؟۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved