تازہ تر ین

خواجہ آصف کے حلقے میں دوبارہ الیکشن, عدالت نے درخواست پر فیصلہ سُنا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے حلقے این اے 110 میں دوبارہ الیکشن کرانے کی تحریک انصاف کی نظر ثانی کی درخواست مسترد کردی۔تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 110 سیالکوٹ میں دوبارہ الیکشن کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران عثمان ڈار کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کو خواجہ آصف کے حلقے میں دھاندلی کے حوالے سے 4 نکات پر دلائل دیئے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved