تازہ تر ین

امریکہ کی چھوٹی سی غلطی پر بھی ایٹم بم گرا دینگے …. امریکہ کی نیندیں حرام

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ شمالی کوریا کو ایٹمی تجربات کا بھرپور جواب دینے کے لیے جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر مشترکہ جنگی مشقیں کر رہا ہے اور شمالی کوریا کے آس پڑوس میں خطرناک میزائل سسٹم نصب کر رہا ہے لیکن اب شمالی کوریا نے ایسی دھمکی دے دی ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے دھمکی دی ہے کہ ”اگر ہماری طرف ایک گولی بھی چلائی گئی تو ہم ایک لمحہ بھی ہچکچائے بغیر ایٹمی حملہ کر دیں گے۔“یہ دھمکی شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں دی گئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ”خطے میں امریکہ کے اقدامات فریقین کو ایٹمی جنگ کی طرف لیجا رہے ہیں لیکن ایسے جارح اور اشتعال انگیز اقدامات اٹھانے والوں نے ایک چھوٹی سی بھی غلطی کی تو ہماری فوج انہیں راکھ کا ڈھیر بنا دے گی۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔ ہم پانچ کامیاب ایٹمی تجربات کر چکے ہیں اورہماری فوج اپنے ملک کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔واضح رہے کہ امریکی ماہرین کے مطابق شمالی کوریا کے پاس 10ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain