تازہ تر ین

حسین حقانی کی وطن واپسی بارے اہم پیش رفت منظر عام پر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) رجسٹرار سپریم کورٹ نے حسین حقانی کو وطن واپس لانے سے متعلق ن لیگ کے رہنماءظفر علی شاہ کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی ہے ،تفصیلات کے مطابق رجسٹرار آفس سپریم کور ٹ نے حسین حقانی کو وطن واپس لانے اور سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضاءگیلانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور ان پر آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے سے متعلق ن لیگ کے رہنماءظفر علی شاہ کی اپیل اعتراض لگا کر واپس کر تے ہوئے انہیں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ یا در ہے کہ 15مارچ کو ظفر علی شاہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابق سفیر حسین حقانی نے اپنے بیان میں ایبٹ آباد آپریشن کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کرنے کا اعتراف کیا ہے ،اور ان کے اس عمل میںسابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی شامل تھے ، ظفر علی شاہ کی جانب سے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی تھی کہ حسین حقانی کو بیرن ملک سے لانے اور سابق صدر ، وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اورانکے کیخلاف کورٹ مارشل کے تحت مقدمہ چلانے کا حکم صادر فرمایا جائے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain