تازہ تر ین

پاکستان کی پہلی خاتون سیکریٹری خارجہ کے عہدے پر فائز

اسلام آباد(ویب ڈیسک)جنیوا میں پاکستان کی سابق سفیر تہمینہ جنجوعہ نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیکرٹری خارجہ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ تفصیلات کے مطابق تہمینہ جنجوعہ نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بحیثیت خاتون سیکرٹری خارجہ کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں جبکہ ان سے قبل سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری کو امر یکہ میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیاہے ۔ تہمینہ جنجوعہ اقوام متحدہ میںپاکستان کے مندو ب کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہی تھیں وہ اٹلی میں پاکستا ن کی سفیر اور متعدد بین الا اقوامی ادارو ں اور ممالک میں پا کستا ن کی نما ئندگی بھی کر چکی ہیں اور کچھ عرصے کیلئے دفتر خارجہ کی ترجمان بھی رہی ہیں ان سے قبل پاکستان کی تاریخ میں کسی خاتون نے یہ منصب نہیں سنبھالا ہے جبکہ حنا ربانی کھرپیپلز پارٹی کے سابق حکومت میں پاکستان کی وزیر خارجہ رہ چکی ہیں جبکہ تہمینہ جنجوعہ کو فارن سروس گروپ میں تیس سال سے زائد عرصہ کام کرتے ہوئے گزرا ہے اور وہ پاکستان کی تجربے کار سفارتکار ہیں


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain